23

یوپی پولیس میں بھرتی کے لیے درخواست کا عمل جلد ہی شروع ہوگا

یوپی پولیس جلد ہی تقریباً 62,424 آسامیوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔تاہم، ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے کہ درخواست کا عمل کب شروع ہوگا۔ اتر پردیش پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن بورڈ (UPPRPB) نے محکمہ پولیس میں بحالی کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اس اہم فیصلے کے تحت امیدواروں کو درخواست فارم کے لیے پہلے یہ کام کرنا ہوں گے۔

یوپی پولیس کی بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کو یو پی پی ایس سی کی طرح رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اس کے لیے یو پی پی آر پی بی کے مطابق یو پی پی ایس سی اور اتر پردیش ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن کی طرح ون ٹائم رجسٹریشن سسٹم (او ٹی آر) کو لاگو کیا جائے گا۔ UPPRPB کے اس قدم سے امیدواروں کے لیے درخواست فارم بھرنا آسان ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں