نئی دہلی، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما عمران مسعود نے ہفتہ کو دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج پون کھیڑا، سینئر لیڈر راجیو شکلا، اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے اور پارٹی کے مغربی اتر پردیش کے انچارج سکریٹری۔ پرمود ناروال کی موجودگی میں مسٹر مسعود یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس میں شامل ہوئے۔
