نئی دہلی، ہندوستان اور تنزانیہ نے آج اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے اور دفاعی شعبے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور تنزانیہ کے صدر سامیہ سلوہو حسن کے درمیان یہاں حیدرآباد ہاؤس میں دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں فیصلے کیے گئے.دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے چھ معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک نے ہندوستان-تنزانیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے، اسمارٹ پورٹ، اسپیس، بائیوٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ایروناٹیکل مینجمنٹ جیسے نئے شعبوں میں آئی ٹی ای سی کے ایک ہزار اضافی سلاٹ کھولنے، انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے اسکالرشپ کو 70 سے بڑھا کر 85 کرنے پر اتفاق کیا۔ ایسا کرنے کے اعلانات بھی کئے۔
