17

تمل ناڈو میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک، 14 زخمی

آریالور: ایک المناک واقعہ میں، پیر کو تمل ناڈو کے آریالور ضلع کے وتریور گاؤں میں ایک ملکی پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے تین خواتین سمیت 10 مزدور ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ آج صبح آگ لگ گئی۔ اس کے اثرات سے سلسلہ وار دھماکے ہوئے، جس سے کئی گودام اور شیڈ تباہ ہو گئے۔
وہاں پر ملکی ساختہ پٹاخوں اور انتہائی آتش گیر کیمیکلز کا بہت بڑا ذخیرہ رکھا گیا تھا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیمیکل کو سنبھالنے کے دوران رگڑ کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ آگ میں جلنے کی وجہ سے لاشیں اس قدر مسخ ہو چکی تھیں کہ ان کی شناخت کرنا مشکل تھا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو آریالور اور تنجاور کے سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ آتشزدگی میں ایک ٹیمپو ٹریولر اور دو پہیہ گاڑیوں سمیت کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔آریالور کے ضلع کلکٹر جے این میری سورنا اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور فیکٹری مالک راجندرن کی تلاش جاری ہے، جو مفرور ہے. پولیس یہ جاننے کے لیے بھی چھان بین کر رہی ہے کہ آیا وہاں حفاظتی اصولوں کی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں