24

یوپی حکومت میں ریویو آفیسر بننے کا سنہری موقع، درخواست کا عمل شروع

اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (UPPSC) کے ذریعہ ریویو آفیسر اور اسسٹنٹ ریویو آفیسر کے عہدوں پر بحالی کی جارہی ہے۔ان آسامیوں کے لیے درخواست کا عمل 9 اکتوبر کو شروع ہوا اور درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 نومبر ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ uppsc.up.nic.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
جو امیدوار ان پوسٹوں کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں، ان کی کم از کم عمر 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 40 سال ہونی چاہیے۔
یو پی پی ایس سی کے اس بھرتی عمل کے ذریعے 411 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ جو لوگ ان پوسٹوں کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند اور اہل ہیں وہ درخواست دینے سے پہلے تمام اہم نکات کو غور سے پڑھ لیں۔
ریویو آفیسر اور اسسٹنٹ ریویو آفیسر کی آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کے پاس کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویٹ ڈگری یا حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ اہلیت ہونی چاہیے۔

نوٹیفکیشن اور درخواست کا لنک یہاں دیکھیں
یو پی پی ایس سی بھرتی 2023 نوٹیفکیشن
یو پی پی ایس سی بھرتی 2023 کو اپلائی کرنے کے لیے لنک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں