44

حکومت ہند پاکستا ن کے ساتھ ایک بامقصد بات چیت کو یقینی بنائے :پروفیسر سوز

سری نگر،کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے جمعرات کے روز کہا کہ ”میں کرنل منپریت سنگھ ، میجر آشیش دھوناک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی ہمایوں مزمل بٹ کے ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں قتل ہونے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔
میں نے اس سلسلے میں مرحوم ہمایوں مزمل بٹ کے والد غلام حسن بٹ صاحب سے تعزیت کی اور اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں مجھے رنج و غم کے ساتھ اظہار کرنا پڑ رہا ہے کہ ابھی بھی کشمیر میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے۔میں حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور پاکستان کے ساتھ ایک بامقصد بات چیت کو بھی یقینی بنائے۔
حکومت ہند کو عالمی برادری میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اس لئے یہ بات اور بھی ضروری بن گئی ہے کہ حکومت ہند پاکستان کے ساتھ ایک بامقصد بات چیت کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرے تاکہ برصغیر میں بامقصد امن و امان قائم ہو جائے ۔ اسی ماحول میں ہمہ جہت ترقی ممکن ہو سکے گی!!“

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں