34

مرکزی حکومت مافیا کی طرح کام کر رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی، کانگریس نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ ایک مافیا کی طرح کام کر رہی ہے اور جو بھی سچ بولتا ہے اسے سزا دی جاتی ہے۔کانگریس نے آج اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ اس حکومت میں حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ جو بھی سچ بولے گا اسے سزا ملے گی۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی بدعنوانی اور بڑے گھپلوں کو بے نقاب کیا تھا، اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے اس ادارے کے افسران کا اب تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس کی سزا دی جا رہی ہے.

پارٹی نے کہا، “سی اے جی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مودی حکومت نے دوارکا ایکسپریس وے پروجیکٹ، بھارت مالا پروجیکٹ اور آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں میں بڑے گھوٹالے کیے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ افسران کے تبادلوں کے احکامات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور انہیں سچ بولنے کی سزا نہ دی جائے۔ اس کے علاوہ جن اسکیموں میں گھوٹالے سامنے آئے ہیں ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں