22

‘اینیمل’ کا پہلا گانا ریلیز

ممبئی، فلم ‘اینیمل’ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندنا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری جیسے اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم کا پہلا گانا ‘اینیمل’۔ جانور ‘ہوا میں’ ریلیز ہو چکا ہے۔ ‘ہوا میں’ ایک رومانوی ٹریک ہے۔جس میں رنبیر کپور اور رشمیکا منڈنا کی محبت کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ اس گانے میں رنبیر کپور اور رشمیکا مندنا دنیا سے بے پرواہ ایک دوسرے کو چومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ہوا میں کو راگھو چیتنیا اور پریتم نے گایا ہے۔ یہ گانا منوج منتشیر شکلا نے لکھا ہے۔فلم اینیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔فلم اینیمل کو بھوشن کمار اور کرشنا کمار کی ٹی سیریز، مراد کھیتانی کے سین ون اسٹوڈیوز اور پرنائے ریڈی وانگا کی بھدرکالی پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں