38

متھرا کے نندگاؤں میں سیاحتی سہولت مرکز بنایا جائے گا: جیویر سنگھ

لکھنؤ، کنہا شہر متھرا کے نندگاؤں میں تقریباً 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سیاحتی سہولت مرکز تعمیر کیا جائے گا۔بدھ کو یہ معلومات دیتے ہوئے ریاست کے وزیر سیاحت جیویر سنگھ نے کہا کہ اس سیاحتی مرکز کے وجود میں آنے کے ساتھ ہی، ملک و بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو رہائش کی سہولت میسر ہوگی۔خاص طور پر وہ سیاح / عقیدت مند جو مہنگے ہوٹلوں کے متحمل نہیں ہیں۔ اس سیاحتی مرکز میں پارکنگ کے انتظامات کے علاوہ فوڈ کورٹ، ریسٹ روم اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں