یروشلم، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کا ہر رکن ‘مردہ شخص’ ہے۔مسٹر نیتن یاہو نے یہ باتیں ہنگامی حکومت کے پہلے اجلاس کے دوران کہیں۔دریں اثناء اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز نے کہا کہ یہ جنگ کا وقت ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان (مسٹر بائیڈن) نے مسٹر نیتن یاہو سے بات کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو ’’جنگ کے اصولوں کے مطابق کام کرنا چاہیے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ان حملوں میں حماس، اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
