42

سونی اسپورٹس نے ایشیائی کھیلوں کی سب سے بڑی مہم کا کیا آغاز

نئی دہلی، ایشیائی کھیلوں کے باضابطہ نشریاتی ادارے سونی اسپورٹس نیٹ ورک نے 19ویں ایشیائی کھیل ہانگژو 2022 سے قبل ہندوستان میں ایشیائی کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔
سونی اسپورٹس نیٹ ورک کو کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور تینوں افواج کے سربراہوں کے ساتھ ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان اور بااثر شخصیات کی ایک متاثر کن لائن اپ کی حمایت حاصل ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ’اس بار سو پار، پھر سے ہم ہوں گے کامیاب‘ کا پیغام ہندوستان کے کونے کونے میں گونجے۔
اس حکمت عملی سے یہ واضح ہے کہ متحد ہندوستان، ایک آواز میں نعرہ بلند کرکے اپنے کھلاڑیوں کو بے مثال بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔ 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیمیں پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں حصہ لیں گی، جس میں رتوراج گائیکواڑ مردوں اور اسمرتی مندھانا ہندوستانی خاتون ٹیم کی قیادت کر یں گی۔ اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا جیولین تھرو میں ہندوستان کے سب سے زیادہ تمغے کی امیدوں میں سے ایک ہوں گے، جب کہ بیڈمنٹن میں پی وی سندھو، ایچ ایس پرنئے اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ڈبلز جوڑی خطاب کے مضبوط دعویدار ہیں۔
ان کے علاوہ رنرز، تیر انداز، ہندوستانی رگبی، ہاکی اور فٹ بال ٹیمیں، تیراک، برج اور شطرنج کی ٹیمیں بھی میڈل فہرست میں شامل ہونے کے لیے مقابلہ کریں گی۔ یہ تمام کھلاڑی ہندوستان کو چار سالہ میں ہونے والے مقابلے کے 19ویں ایڈیشن میں100 تمغوں کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔
ملک کے اہم بااثر لوگ جنہوں نے براڈکاسٹر کے مشن میں شمولیت اختیار کی ہے اور ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اس چار سال کے میلے کے اس ایڈیشن میں اعلیٰ سطح تک پہنچنے کے لیے اپنا پیغام شیئر کیا ہے، ان میں امیتابھ بچن، سودھا مورتی، عامر خان اور ڈریم گرل ہیما مالنی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ مادھوری دکشت، آدتیہ رائے کپور، جان ابراہم، ابھیشیک بچن، کپل شرما، میرا بائی چانو، ظہیر خان، انجو بوبی جارج اور راجہ رندھیر سنگھ بھی اس مشن میں شامل ہو چکے ہیں۔ براڈکاسٹر ہندوستانی کھیلوں کے صحافیوں کی آل اسٹار لائن اپ میں بھی شامل ہوئے جو خصوصی طور پر ہندوستان کے کھلاڑیوں کو کور کرتے رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں