30

کانگریس کی حکومت بننے پر مدھیہ پردیش میں سب کو انصاف ملے گا: کھرگے

نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے لوگ بی جے پی کے راج سے تنگ آچکے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس جیتے گی اور ریاست کے تمام طبقات کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔مسٹر کھرگے نے ٹویٹ کیا، “مدھیہ پردیش پردیش کے نوجوانوں، خواتین، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کو چند دنوں میں انصاف ملنے والا ہے۔
بی جے پی کی گزشتہ 18 برسوں کی ناانصافیوں، مظالم اور بدعنوان حکمرانی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ اس بار عوام پچھلے دروازے سے مدھیہ پردیش میں غیر جمہوری بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گے۔ اس بار غداروں کو منہ توڑ جواب ملے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے حکومت بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مکمل اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آج مدھیہ پردیش کے حوالے سے مرکزی الیکشن کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں