35

جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں

سری نگر، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر انتظامیہ نے دارالحکومت سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل مخالف اور فلسطین نواز مظاہروں کے خوف سے جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی۔ جامع مسجد سری نگر کی انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی گئی جس کے بعد مسجد کے دروازے بند کر دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں