19

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کی عرضی کو مسترد کر دیا

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے ای ڈی کے سمن کو چیلنج کرنے والی فوجداری رٹ درخواست کی سماعت جمعہ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ہوئی۔اس کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کمار مشرا کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کی ۔ .درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ سمن کا وقت گزر چکا ہے اس لیے یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

قبل ازیں ای ڈی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا ایس وی راجو نے بھی کہا کہ اس کیس کو منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ نے سمن کے معاملے کا فیصلہ کیا ہے۔وہیں ہیمنت سورین کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جب تک آپ کسی کیس میں ملزم نہیں ہیں آپ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، سمن جاری نہیں ہوسکتے۔

قابل ذکر ہے کہ ای ڈی کے ذریعہ سی ایم ہیمنت سورین کو پوچھ گچھ کے لئے جاری سمن کو سی ایم ہیمنت سورین نے پہلے سپریم کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ کے مشورہ پر 23 ستمبر کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سی ایم کی طرف سے دائر فوجداری رٹ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ای ڈی کو سمن کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کرنے سے روکا جائے۔ عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ ای ڈی کو مزید کوئی سمن جاری نہ کیا جائے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں