25

شیئر بازار میں تیزی کا رجحان جاری

ممبئی، غیر ملکی بازاروں کے مثبت رجحان کی وجہ سے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سےشیئر بازار میں آج مسلسل دسویں دن بھی تیزی رہی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 52.01 پوائنٹس بڑھ کر 67519 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 33.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20103.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 1.02 فیصد چھلانگ لگا کر 32,474.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.15 فیصد چھلانگ لگا کر 37,726.50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3804 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2446 میں تیزی جبکہ 1202 میں گراوٹ رہیں وہیں 156 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 28 کمپنیوں میں خرید و فروخت ہوئی جبکہ 21 میں فروخت ہوئی جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں