44

ریکارڈ توڑنے کے لیے ہوتے ہیں: بابر

احمد آباد، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو ابھی تک ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح کے منتظر ہیں، نے جمعہ کو کہا کہ ان کی ٹیم اعدادوشمار کو ایک طرف چھوڑ کر میزبان ٹیم کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔بابر میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں سات بار شکست دی ہے لیکن ہمیں ریکارڈز کے پیچھے نہیں جانا چاہیے کیونکہ وہ ٹوٹنے کے لیے ہوتے ہیں۔میری ٹیم جانتی ہے کہ کل کے میچ میں اسے سب سے بڑے ہجوم کے سامنے کھیلنا ہے اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنی ہے۔ہم یہاں ورلڈ کپ جیتنے کے ارادے سے آئے ہیں اور کل کا میچ اسی کا تسلسل ہے۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں