سری نگر، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔جموں و کشمیر میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو ہلکی بارش ہوئی۔ دارالحکومت سری نگر میں جمعہ کی رات سے اب تک 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں 0.6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں 2.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ کے سکی ریزورٹ میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے ریاست میں کم سے کم درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
