ممبئی،بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی آنے والی ویب سیریز ‘ہنٹر’ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے سنیل شیٹی ہنٹر میں ایکشن والی شبیہ میں نظر آئیں گے ہنٹر ایک ایکشن سے بھرپور تھرلر مرڈر مسٹری ہے ٹریلر میں سنیل شیٹی مجرموں کی پٹائی کرتے نظر آ رہے ہیں اس فلم میں سنیل شیٹی اے سی پی وکرم کا کردار ادا کر رہے ہیں سنیل شیٹی نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ’’خوش آمدید ہے اے سی پی وکرم کی دنیا میں ۔ میری اس دنیا میں صرف توڑنے کی اجازت ہے، ٹوٹنا نہیں۔ ہنٹر میں ایشا دیول بھی نظر آئیں گی۔
ایشا فلم میں فری لانس صحافی دویا کا کردار نبھا رہی ہیں۔ وہیں راہل دیو بھی ہیں جو انسپکٹر ہڈا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ اس سیریز میں برکھا بشت، میہر آہوجا، کرن ویر شرما، سدھارتھ کھیر، گارگی ساونت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی اور پون چوپڑا بھی نظر آئیں گے۔ پرنس دھیمان اور آلوک بترا کی ہدایت کاری میں بنی ہنٹر 22 مارچ کو ریلیز ہوگی۔
