24

دیپیکا کو دہلی فٹبال ٹیم کی کمان دی گئی

نئی دہلی، دپیکا وینکٹیش کو ہیرو قومی خواتین فٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لینے والی دہلی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ دہلی سوکر ایسوسی ایشن نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
ایسوسی ایشن نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ دیپتی پاپنائی کو ٹیم کا نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 26 مارچ سے بھلائی، چھتیس گڑھ میں شروع ہوگی۔ دہلی اور میزبان چھتیس گڑھ کو جموں و کشمیر، لداخ اور مدھیہ پردیش کے ساتھ گروپ فور میں رکھا گیا ہے۔ دیپیکا کی ٹیم 26 مارچ کو لداخ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
قومی خواتین چیمپئن شپ کے لیے دہلی ٹیم: نمرتا کور، سوناکشی سنگھ (گول کیپر)، کاجول دیوگن، دیپتی پاپنائی، ہرشیتا چودھری، بھاونا یادو، سنیتا، سانیا راوت، جیوتی (دفاع)، پیانشی جونیجا، دیپیکا وینکٹیش، سفیدہ نونگرام، ریا، انوشکا دھاسوانا، جیونتی، لکشمی ورما، لکشمی ورما، خوشبو ، سلونی، روچی، دپیکا پال، شرین نگم، وانی کالوچا، انجلی سین (مینیجر)، ارون مشرا (کوچ)۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں