ممبئی،بالی ووڈ اداکار پنکج کپور کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے شاہد کپور اداکاری کے معاملے میں ان کی رائے نہیں لیتے۔
پنکج کپور نے بتایا ’’ مجھے اس بات پر فخر ہے اور بہت خوشی بھی ہے کہ شاہد ایسے ماحول میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہیں جہاں وہ نہ صرف بطور اسٹار بلکہ اداکار کے طور پر بھی بہتر کر رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کی یادوں میں رہنے والے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ وہ کردار کی تیاری پر میری رائے نہیں لیتے، وہ اپنے طریقے سے کرداروں میں رنگ بھرتے ہیں‘‘۔
پنکج کپور نے کہا’’مجھے حیدر میں شاہد کا کام بہت پسند آیا تھا۔ فلم موسم میں بھی وہ بہت اچھے لگے ۔ کبیر سنگھ اور فرضی میں مجھے ان کا کام بہت پسند آیا ہے۔ شاہد دکھا رہے ہیں کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے وہ بطور اداکار مزید بہتر ہو رہے ہیں جو بڑی نعمت ہے۔
