17

عتیق کا قریبی جرار پولیس مڈبھیڑ میں گرفتار

فتح پور،اتر پردیش میں فتح پور ضلع کے کھکھریرو علاقے میں پولیس نے اتوار کو مافیا ڈان عتیق احمد کے ایک قریبی کو ایک مختصر مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کر لیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ کھکھریرو تھانہ علاقہ کے ہسٹری شیٹر اور عتیق احمد کا قریبی اطہر خان کے دوسرے بیٹے محمد جرار کی کافی دنوں سے پولیس کو تلاش تھی۔ پولیس نے اس پر 25 ہزار انعام کا اعلان کیا تھا۔ آج کھکھریرو پولیس رحمت پورکے جنگل میں کمبنگ کر رہی تھی کہ جرار نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں جرار کی ٹانگ میں چوٹ لگی اور وہ گر پڑا۔ گرنے کے بعد پولیس نے اسے انگلش رائفل کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے جرار کے بڑے بھائی انعامی محمد احمد نے عدالت میں خودسپردگی کی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے اسے ریمانڈ پر لیا اور اس کے قبضے سے 38 بور کا فیکٹری میڈ پستول اور ایک رائفل اس کے اینٹ بھٹے سے برآمد کی۔ انہوں نے بتایا کہ غنڈہ گردی کے زور پر اطہر خان نے تالاب کی زمین پر مکان بنا رکھا تھا جسے پولیس نے بلڈوزر سے زمین بوس کر دیا۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں