ممبئی، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی صدر نیتا امبانی نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت پر دنیا بھر کے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی ہے۔ ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں جاری آئی او سی کی میٹنگ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے پیر کو یہاں اس کا باضابطہ اعلان کیا۔ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال اور سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، اسکواش اور لیکروکس کو بھی شامل کیا جائے گا۔
