20

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی کا رجحان رہا

نئی دہلی، ہندوستان میں تھوک قیمت انڈیکس میں رواں مالی سال کے ستمبر کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر 0.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔یہ معلومات پیر کو جاری سرکاری اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔

وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، تھوک قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ معدنی تیل، کیمیکل اور کیمیائی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور بیس میٹلز کی قیمتوں میں سال بہ سال کمی ہے۔
ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر گزشتہ چھ ماہ سے صفر سے نیچے ہے۔اگست میں تھوک قیمت کا اشاریہ سال بہ سال 0.52 فیصد نیچے تھا اور جولائی میں یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 1.23 فیصد کم تھا۔
گزشتہ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خوردہ قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر مہنگائی ستمبر میں 5.02 فیصد رہی جو کہ تین ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ستمبر میں ایندھن اور بجلی کے شعبے کے تھوک قیمتوں کے اشاریے میں سالانہ بنیادوں پر 3.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اگست میں ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں 6.03 فیصد کمی ہوئی تھی۔

ستمبر میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 3.70 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اس عرصے کے دوران تیار شدہ اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 3.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر میں خوراک کی قیمتوں میں 1.54 فیصد سالانہ اضافہ دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں