24

راجستھان میں انتخابات کے پیش نظر سرحد پر چوکسی

لکھنؤ، اترپردیش پولس نے راجستھان میں اسمبلی انتخابات میں امن و امان کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں چوکسی بڑھا دی ہے۔اتر پردیش اور راجستھان کے اعلیٰ حکام کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا نے کہا کہ راجستھان اترپردیش پردیش اسمبلی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرحدوں پر خصوصی چوکسی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہونی چاہئے جس سے پڑوسی ریاستوں کے عام انتخابات متاثر ہوں۔ سرحدوں پر چیکنگ پوائنٹس بنائے جائیں اور تمام چیکنگ پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں