نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل-حماس تنازعہ میں غزہ کی پٹی میں ایک ہسپتال پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔مسٹر مودی نے سماجی پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، “غزہ کے الاحلی اسپتال میں ہونے والے المناک جانی نقصان سے گہرا صدمہ۔ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔” جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان جاری تنازعہ میں عام شہری ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
