34

میزورم کے لیے بی جے پی نے 21 امیدوار کھڑے کیے ہیں

نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج میزورم اسمبلی انتخابات کے لیے 21 امیدواروں کی دو فہرستیں جاری کیں۔ان فہرستوں کو جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔پہلی فہرست میں 12 اور دوسری فہرست میں 9 امیدوار ہیں۔ ان 21 امیدواروں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔بی جے پی نے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ بی جے پی نے مسز بھاونا بوہرا کو پنڈاریا اسمبلی سیٹ کے لیے امیدوار بنایا ہے۔میزورم میں 7 نومبر اور چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں