39

انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے:منوج سنہا

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم انجینئرس کے موقع پر انجینئروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے سر ایم وسویسورا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ انجینئرس کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘یوم انجینئرس پر مبارک باد اور میں وژنری انجینئروں کے لئے ان کے عزم اور اختراعی صلاحیتوں،جو قوم کی داد کی مستحق ہیں، کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ‘ان کی کاوشوں کی وجہ سے ہی انڈیا کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے’۔

منوج سنہا نے اپنے ٹویٹ میں سر ایم وسویسویا کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

بتادیں کہ ملک میں 15 ستمبر کو یوم انجینئرس کے طور پر منایا جاتا ہے جو سر وسویسوریا کا یوم پیدائش بھی ہے اس دن کو ان کے سائنس اور ٹیکنالوجی میں کنٹریبیوشن کو تسلیم کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

سری لنکا اور تنزانیہ میں بھی 15 ستممبر کو ہی یوم انجینئرس منایا جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں