13

غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے: ہندوستان

نئی دہلی، ہندوستان نے آج اسرائیل اور حماس تنازعہ کے درمیان انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ والے علاقے میں بین الاقوامی انسانی قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیل-حماس تنازعہ، غزہ کے ایک ہسپتال پر کل کے حملے اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف ٹویٹس میں اس تنازعہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “آپ نے وزیر اعظم کے تبصرے، ٹویٹس اور بیانات ضرور دیکھے ہوں گے… ہم نے اسرائیل پر ہولناک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ عالمی برادری کو دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔‘‘
ترجمان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ بھی ہے اور اس پر ہندوستان نے اسرائیل اور فلسطین کی دو آزاد اور خودمختار ریاستوں کے قیام کے حل کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حق میں اپنے موقف کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شہری ہلاکتوں اور انسانی صورتحال پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہم بین الاقوامی انسانی قانون پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیں گے۔” جب ان سے آپریشن اجیہ کے بارے میں پوچھا گیا، جو اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے چلایا جا رہا ہے، تو انھوں نے کہا کہ ‘آپریشن اجیہ’ کے تحت اب تک پانچ پروازوں سے 1200 افراد کو واپس لایا جا چکا ہے۔ ہندوستانی واپس آگئے ہیں۔ اس کے ساتھ 18 نیپالی شہری بھی واپس آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں