18

اتراکھنڈ میں 54 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے: دھامی

نئی دہلی، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ ریاست میں دسمبر میں منعقد ہونے والی عالمی سرمایہ کار کانفرنس سے پہلے مختلف شعبوں میں 54,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے باہمی تعاون کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
مسٹر دھامی نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سرمایہ کار اتراکھنڈ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ریاستی حکومت بھی انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور دہلی میں 54550 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان میں سے متحدہ عرب امارات میں 15,475 کروڑ روپے، برطانیہ میں 12,500 کروڑ روپے اور دہلی میں 26,575 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں