17

بی جے پی پروپیگنڈہ پھیلا کر جھوٹ کی سیاست کرتی ہے: اکھلیش

شاہجہاں پور، اترپردیش سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے شاہجہاں پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پروپیگنڈہ کرکے جھوٹ کی سیاست کرتی ہے اور اتنے جھوٹ پھیلاتی ہے کہ کبھی کبھی عوام اس کے جھوٹ کو قبول کرنے لگتی ہے۔یہ سب کر کے بی جے پی نفرت کی سیاست کر رہی ہے اور سماج میں دوری پیدا کر رہی ہے۔پارٹی کے قومی صدر نے آج یہاں ایس پی کے ورکر ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی اور اس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والی بی جے پی کر رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں فاصلے پھیل رہے ہیں۔ اسی کو سمجھنے کے لیے ہم کارکنوں کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کر رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں