34

پریا پی وی نے اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کوالیفکیشن کے لیے ٹیم کا کیا اعلان

نئی دہلی، ہندوستانی خاتون فٹ بال کی ہیڈ کوچ پریا پی وی نے انڈونیشیا 2024 کے لئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 17 ویمنز ایشین کوالیفکیشن راؤنڈ-2 کے لئے اپنی 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جمعہ کو کہا کہ یہ ٹورنامنٹ تھائی لینڈ کے بوریرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سال اپریل میں، ہندوستانی خواتین کی انڈر 17 ٹیم اپنے پہلے راؤنڈ گروپ میں سرفہرست رہی اور اس نے پہلی بار اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے راؤنڈ 2 میں جگہ حاصل کی۔

ہندوستان کو گروپ اے میں جمہوریہ کوریا، آئی آر ایران اور میزبان تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹاپ دو ٹیمیں اپریل 2024 میں انڈونیشیا میں ہونے والے فائنل ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ یقینی کریں گی۔

ہندوستانی خاتون ٹیم کی 23 کھلاڑیوں کے نام ہیں انیشا اوراون، خوشی کماری، کھمبی چانو سارنگتھیم، حناخاتون، وکشت بارا، تھوبیسانا چانو توئجام، اکھیلا راجن، آریہ انیل کمار، سونیبیا دیوی اروم، للیتا بوائے پائی، مینکا دیوی، لوریمبم ،جوہی سنگھ، ببیتا کماری، شیلجی شاجی، شیوانی ٹوپو، سبانی دیوی نونگمیکاپم، سنڈی ریمرواتپوئی کولانی، ریمی تھوکچوم، سلنجنا راؤل، انجو چانو کوین پائبم، خوشبو کاشی رام سروج، پوجا اور پریا چھتری، ہیڈ کوچ پریا پی وی ہیں۔

اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں ہندوستان کا پہلا میچ 19 ستمبر کو جمہوریہ کوریا کے خلاف ہندوستانی وقت کے مطابق 3 بجے سے ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 21 ستمبر کو شام 7 بجے اور تیسرا میچ 23 ستمبر کو شام 3 بجے آئی آر ایران کے خلاف کھیلا جائے گا۔ یہ تینوں میچ تھائی لینڈ کے بوریرام اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں