دھرم شالہ، بھارت نے اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ آج دھرم شالہ میں ٹاس جیتنے کے بعد روہت شرما نے کہا کہ کل پریکٹس میں ہم نے دیکھا تھا کہ یہاں جلد ہی اوس پڑنے لگتی ہے۔پچ اچھی لگ رہی ہے۔ ہاردک چوٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں اور شاردول بھی ٹیم سے باہر ہیں۔ سوریہ کمار یادو اور محمد شامی کو گیارہ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا پسند کرتے۔ پچ اچھی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہاں اوس پڑے گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں بہتر کھیلنا ہے۔ ہم ایک نئے میدان میں ہیں اور ہمیں جلد از جلد نئے حالات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
