18

ریاست میں جرائم عروج پر، امن و امان تباہ: اکھلیش

لکھنؤ، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور جرائم سے متعلق وزیر اعلیٰ کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ریاست میں جرائم اپنے عروج پر ہیں، امن و امان تباہ ہوچکا ہے۔ بی جے پی حکومت میں بدمعاشوں اور مجرموں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ راجدھانی لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں جرائم کی بھرمار ہے۔ بی جے پی حکومت کی زیرو ٹالرینس جھوٹی ہے۔ لکھنؤ ضلع کے موہن لال گنج علاقے میں ایک خاتون کو دھمکی دے کر ریپ کیا گیا۔ خود بی جے پی منڈل صدر کے گھر سے چوروں نے لاکھوں کا سامان چوری کر لیا۔ آٹو میں بیٹھی خاتون نے انسپکٹر کی زنجیر اڑا دی۔ کانپور میں بی جے پی لیڈروں کی پٹائی سے ڈرگ بزنس مین بھاٹیہ کی آنکھ بھی خراب ہوگئی۔ پولیس دیکھتی رہی۔ بی جے پی کے غنڈوں کو روکنے کی ہمت نہیں تھی۔ کچھ جگہوں پر بی جے پی دھوکے سے کسانوں کی زمینیں چھین رہی ہے اور کچھ جگہوں پر وہ تاجروں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں