نئی دہلی، کانگریس نے اتوار کو کیرالہ میں ایک مذہبی مقام پر ہونے والے دھماکے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس واقعہ کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جانی چاہئے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا اور ترواننت پورم، کانگریس لوک سبھا رکن ششی تھرور نے ان دھماکوں کو کیرالہ کے تنوع کو توڑنے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک قابل مذمت عمل ہے اور اس سازش کو رچنے والوں کو بے نقاب کرنے کے لیے فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
