20

سپریم کورٹ نے سسودیا کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے پیر کو عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مبینہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کیس میں ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔
مسٹر سسودیا کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ بنچ نے 17 اکتوبر کو متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مسٹر سسودیا کو 26 فروری 2023 کو دہلی ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے لیے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ جیل میں ہے۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج مقدمات میں پہلے خصوصی عدالت اور پھر دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں