میکسیکو سٹی، میکسیکو کی گوریرو ریاست میں سمندری طوفان اوٹس سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی، 36 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
صوبائی گورنر ایولین سالگاڈو نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان اوٹس بدھ کے روز بحرالکاہل کے ساحلی علاقے گوریرو سے ٹکرا گیا، جس سے میکسیکو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک، اکاپولکو کے سمندر کنارے واقع تفریحی مقام کو شدید نقصان پہنچا۔
