14

سنگھم اگین سے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک جاری

ممبئی، بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی ان کی آنے والی فلم سنگھم اگین کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔روہت شیٹی جلد ہی اپنی مشہور کاپ یونیورس فلم سنگھم فرنچائز ‘سنگھم اگین’ کا تیسرا حصہ لانے جا رہے ہیں۔سنگھم اگین میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلم سنگھم اگین میں رنویر سنگھ کا کیمیو رول ہے۔اس فلم سے رنویر سنگھ کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے۔ رنویر سنگھ پولیس کی وردی پہنے ایکشن موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں ایک طرف ان کی گاڑی اور دوسری طرف بجرنگ بلی کا مجسمہ نظر آرہا ہے۔فلم ‘سنگھم 3’ میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون، ٹائیگر شراف نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی اس فلم میں رنویر سنگھ اور اکشے کمار کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں