33

ہنگری، بلغاریہ کی توانائی کمپنیوں نے معاہدے پر دستخط کئے

بڈاپسٹ، یورپی ممالک ہنگری اور بلغاریہ کی توانائی کمپنیاںایم وی ایم سی ای انرجی اور بلغار غاز نے تعاون کی ایکمفاہمت پر دستخط کیے ہیں جس کی بنیاد پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایم ٹی آئی خبر رساں ایجنسی نے جمعے کو ہنگری کے وزیر اعظم کے ترجمان برٹ لان ہواسی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے بلغاریہ کے صدر رومین رادیو سے ملاقات کی، جنہوں نے بڈاپیسٹ میں وی ڈیموگرافی سمٹ میں حصہ لیااور فریقین نے توانائی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر اوربن نے جمعرات کو اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ہنگری-اطالوی تعلقات اور غیر قانونی نقل مکانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ ، ہنگری کے وزیراعظم نے قابل تجدید توانائی، سیاحت، ماہی پروری اور پانی کے انتظام میں اقتصادی تعاون کی ممکنہ ترقی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تنزانیہ کے نائب صدر فلپ مپانگو سے ملاقات کی ۔ محترمہ میلونی اور مپانگو نے بھی ڈیموگرافک سمٹ میں شرکت کی۔ اس سے قبل بھی، ہنگری نے آذربائیجان سے گیس کی فراہمی کے لیے نام نہاد ”یکجہتی رنگ“بنانے کے لیے سلوواکیہ، رومانیہ، بلغاریہ اور یونان کے ساتھ ایک یک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں