15

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 204 رنز تک محدود کر دیا

کولکتہ، پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 45.1 اوورز میں 204 رنز پر آؤٹ کر دیا۔پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز درکار ہیں۔
ایڈن گارڈنز میں آج بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیش کی شروعات انتہائی خراب رہی اور شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا پہلے اوور کی پانچویں گیند پر تنجید حسن کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس کے بعد اپنے دوسرے اوور میں انہوں نے نظم الحسین شانتو کو چار رنز پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ چھٹے اوور میں 23 کے اسکور پر حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو پانچ رنز پر رضوان کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ 102 کے سکور پر گری۔ لٹن داس کو افتخار احمد نے آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

انہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔ لٹن نے محمود اللہ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔ شاہین آفریدی نے 31ویں اوور میں 130 کے سکور پر محمود اللہ کو کلین بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 70 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے توحید حیدر کو سات رنز پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں