چوتھے زرعی روڈ میپ کے تحت بہار کے پٹنہ میں زرعی ترقی کے ایک پرجوش منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو آبپاشی کے لیے مفت بجلی کنکشن دیے جائیں گے اور اس کے لیے حکومت نے 2190.75 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے۔کابینہ سیکریٹریٹ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے جمعہ کو یہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت وزراء کونسل کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔
