نئی دہلی، دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ کناٹ پلیس پر واقع سموگ ٹاور کو بند کرنا سپریم کورٹ اور دہلی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔مسٹر گوپال رائے نے ہفتہ کو کہا کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی، مرکزی وزیر ماحولیات کو ایک خط لکھ کر ان سے این سی آر ریاستوں کے وزیر ماحولیات کے ساتھ میٹنگ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ڈی پی سی سی چیئرمین اشونی کمار کی ہدایت پر سموگ ٹاور کو بند کرنا سپریم کورٹ اور دہلی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ موسم سرما کے دوران مقامی سطح پر آلودگی سے نمٹنے میں مدد کے لیے جلد ہی سموگ ٹاور شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
