احمد آباد: اسٹیو اسمتھ (44)، مارنس لیبوشگن (71) اور کیمرون گرین (47) کی پائیدار اننگز کے باوجود ہفتہ کو ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے آسٹریلیا 49.3 اوورز میں 286 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم آسٹریلیا کی اننگز کو سمیٹنے میں کرس ووکس (54 رنز پر چار وکٹیں) اور عادل رشید (38 رنز پر دو وکٹیں) کا کردار اہم رہا۔ورلڈ کپ سے پہلے ہی باہر ہونے والے انگلینڈ کے باؤلرز نے آج نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کینگروز بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
