42

اگست میں تجارتی سامان کی برآمدات میں 7 فیصد کمی، تجارتی خسارہ 24.16 ارب ڈالر

نئی دہلی، دنیا کے بڑے بازاروں میں کمزور مانگ کے درمیان اگست 2023 میں ہندوستان سے تجارتی سامان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6.86 فیصد کی کمی درج کی گئی۔
جمعہ کو وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں تجارتی سامان کی برآمدات 34.48 ارب ڈالر رہیں۔
اگست 2022 میں تجارتی سامان کی برآمدات 37.02 بلین ڈالر تھیں۔
اگست کے مہینے میں تجارتی درآمدات میں بھی ڈالر کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 5.23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 23 اگست میں درآمدات کم ہو کر 58.64 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں درآمدات 61.88 ارب ڈالر کے برابر تھیں۔
رواں سال اگست میں تجارتی خسارہ 24.16 بلین ڈالر رہا۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل تا اگست 2023 کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات 172.95 ارب ڈالر رہی جبکہ اپریل تا اگست 2022 کے دوران ملک سے 196.33 ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اپریل-اگست 2022 کے مقابلے میں اپریل-اگست 2023 میں ہندوستان کی کل برآمدات (سامان اور خدمات کو یکجا کرتے ہوئے) میں 5.22 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں کل درآمدات ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.35 فیصد کم رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں