نئی دہلی، دہلی، نیشنل کیپیٹل ریجن اور نیپال میں پیر کو ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 بتائی گئی ہے۔پیر کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ اور نیپال میں ایک بار پھر بہت زور دار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔صرف تین دن بعد دوسرے زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق دہلی، این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اتر پردیش، اتراکھنڈ اور بہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمولوجی سینٹر نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی ہے۔زلزلے کا مرکز نیپال میں ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے قبل 3 نومبر کو نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کی وجہ سے نیپال میں تقریباً 150 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 15 اور 16 اکتوبر کو دہلی اور این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ان تینوں زلزلوں کا مرکز نیپال میں تھا، فی الحال اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی مقامات پر لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مرکز نے کہا کہ آج کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ناپی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر 16 بجکر 16 منٹ اور 40 سیکنڈ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 28.89 عرض بلد اور 82.36 طول البلد پر تھا۔