10

HAL نے مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا

اگر آپ نوکری کی تلاش میں ہیں، تو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ میں آپ کے لیے ایک موقع ہے۔HAL نے مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آپ یہاں بھرتی سے متعلق اہلیت، درخواست، انتخاب، تنخواہ اور دیگر معلومات چیک کر سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھرتی کے تحت سینئر پائلٹ، چیف منیجر، منیجر، انجینئر، فائنانس آفیسر، فائر آفیسر سمیت کئی آسامیاں پُر کی جائیں گی۔

اسامیوں کے لیے آف لائن فارم میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو سرکاری ویب سائٹ hal-india.co.in پر درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اسے مقررہ فارمیٹ میں پُر کریں اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں اور نیچے دیئے گئے پتے پر بھیج دیں۔ نوٹ کریں کہ آپ کا درخواست فارم 30 نومبر 2023 تک پتے پر پہنچ جانا چاہیے۔
Chief Manager(HR), Recruitment Section,
Hindustan Aeronautics Limited, CorporateOffice,
15/1 CubbonRoad, Bangalore – 560 001

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں