46

وکی کوشل سے بہتر کوئی ایکشن نہیں کر سکتا: انوراگ کشیپ

ممبئی، بالی ووڈ کے مشہورہدایت کار انوراگ کشیپ نے وکی کوشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے بہتر ایکشن کوئی نہیں کر سکتا۔
وکی کوشل نے انوراگ کشیپ کے ساتھ فلم گینگز آف واسے پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے طور پر کام کیاتھا۔ اس کے بعد وکی کوشل نے انوراگ کشیپ کی فلموں رمن راگھو 2.0 اور من مرضیاں میں کام کیاتھا۔ حال ہی میں وکی نے انوراگ کشیپ کی فلم آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت میں بھی ساتھ کام کیا ہے۔انوراگ کشیپ نے وکی کوشل کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک وکی کوشل کے حقیقی ٹیلنٹ کو کسی نے نہیں پہچانا۔ وکی آج بھی ویسے ہی ہیں، سادہ اور کام کے لیے ایماندار ہیں۔ وہ ہمیشہ محنتی رہے ہیں۔ آج تک ان کی صلاحیتوں کو کوئی نہیں پہچان سکا۔کسی نے انہیں اب تک مناسب ایکشن رول کے لیے کاسٹ نہیں کیاہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایکشن فلم کے لیے ان سے بہتر کوئی بھی ہے۔ وہ اسسٹنٹ مین شام کوشل کے بیٹے ہیں ، وہ بچپن سے ہی ایکشن کر تے آ رہے
ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں