ڈیجیٹل دنیا میں نوکریاں بھی ڈیجیٹل ہوتی جا رہی ہیں۔ اس شعبے میں پیشہ ور افراد کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو نوکریوں کے لیے تیار کرنے اور انھیں ڈیجیٹل ہنر سکھانے کے لیے بڑی کمپنیاں اور غیر ملکی یونیورسٹیاں بھی ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کورسز کراتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام سرٹیفکیٹ کورسز بالکل مفت ہیں اور آپ انہیں گھر بیٹھے آن لائن موڈ میں مکمل کر سکتے ہیں۔ ان سے آپ اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں اور اچھی تنخواہ کے ساتھ نوکری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
