بنگلورو، نیوزی لینڈ نے جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسپنر ایش سوڈھی کی جگہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے راجیتھا کی جگہ چمیکا کرونارتنے کو گیارہ میں شامل کیا ہے۔
