48

شاہ رخ خان کی فلم جوان 400 کروڑ کے کلب میں شامل

ممبئی، بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ہندوستانی مارکیٹ میں 400 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان کو شاندار اوپننگ ملی اور ہر روز فلم جوان ریکارڈ توڑکمائی کرہی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے نو دن ہوچکے ہیں۔ فلم جوان باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے۔ فلم جوان کو لے کر لوگوں میں الگ ہی کریز ہے۔ جوان نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ ہندوستان میں جوان کا کل بزنس 400 کروڑ روپے سےزائد ہو گیا۔ فلم ’جوان‘نے سب سے تیز 400 کروڑ روپے کمانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘نے ریلیز کے 11ویں دن کامیابی کا یہ سنگ میل عبور کیا تھا، وہیں ’جوان‘نے یہ سنگ میل اپنی ریلیز کے نویں دن ہی حاصل کیا ہے۔
گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلم جوان کوپر وڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتوپتی، پریمنی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں