15

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

احمد آباد، افغانستان نے جمعہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے سکہ اچھالا اور حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
شاہدی نے کہا کہ پچ دوسری اننگز میں اسپنرز کی مدد کر سکتی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔جنوبی افریقہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ شمسی اور ینسن کی جگہ جیرالڈ کوئٹزی اور اینڈائل پھہلوکوایو کو آج کے گیارہ میں شامل کیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں